Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے پاکستان پر نیا الزام لگا دیا

واشنگٹن ..امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے آئندہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ افغان معاملے میں پاکستان کو ترجیحی شراکت دار بنائیں گے۔جنرل کینتھ میک کینزی نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی ویب سائٹ پر ایک جواب میں لکھا کہ اس وقت پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پرآنے کی حوصلہ افزائی کے لے مکمل اثرو رسوخ استعمال نہیں کر رہا۔ مسلسل یہ دیکھ رہے ہیں کہ طالبان کو مستحکم افغانستان کے بجائے ہندکے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔جنرل میکنزی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کا قومی مفاد سیاسی طور پر مستحکم افغانستان سمیت خطے میں مستقبل کے کسی بھی سیاسی حل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کمانڈ کے تحت امریکی سینٹ کام افغانستان میں تنازع کے سفارتی حل کے لیے کوششوں کی حمایت جاری رکھے گاجس میں یہ یقینی ہوکہ مستقبل میں کسی بھی معاہدے میں اسلام آباد کا حق تسلیم کیا جائے۔امریکی جنرل نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام امریکہ اور پاکستان دونوں کےلئے سب سے زیادہ اہم باہمی اسٹریٹجک دلچسپی ہے۔ پاکستانی قیادت کے ساتھ اس سلسلے میں ضرور رابطے میں رہیں گے کہ اس باہمی مفاد کو کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔جنرل مکینزی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں طویل مدتی استحکام میں ایک اہم بنادی عنصرتھا ۔طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کر سکتا تھا۔
 

شیئر: