Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 8.1 اسمارٹ فون لانچ‎

ایچ ڈی گلوبل کی جانب سے نوکیا 8.1 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔فون میں 6.18 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ڈسپلے میں نوچ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں 20 میگا پکسل کے سیلفی کیمرے کو جگہ دی گئی ہے۔فون کی پشت پر 12 میگا پکسل اور 13 میگاپکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں ۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 410 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جاسکتا ہے ۔ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون کو رواں ماہ کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 400 یورو ہوگی ۔
 

شیئر: