Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

واشنگٹن۔۔۔امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کا تجارتی خسارہ ریکارڈ درآمدات سے رواں سال اکتوبر میں 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادیوں اور مخالفین پر بڑے پیمانے پر ٹیرف عائد کیے جانے کے باوجود واشنگٹن کا تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔محکمہ تجارت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیجنگ سے خطرات سے بھرپور تجارتی جنگ کے باوجود خسارہ 1.7 فیصد بڑھ کر 55.5 ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے اس کی بڑی وجہ ریکارڈ درآمدات ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین سے اشیا کی تجارت میں خسارہ 2 فیصد بڑھ کر 38 ارب ڈالر ہوگیا ہے اور اہم اشیا جیسے سویابینز کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔اگر وقتی ایڈجسٹمنٹ نہ کی جائے تو امریکا اور چین کے درمیان تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 43.1 ارب ڈالر پر جاپہنچا ہے۔واضح رہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ نے دوطرفہ تجارت پر 300 ارب ڈالر سے زائد کے ٹیرف عائد کیے تھے جس سے دونوں ممالک میں شدید تجارتی تنازع پیدا ہوگیا تھا۔

شیئر: