Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :پاکستان بلڈ ڈونرز تنظیم کی جانب سے ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

محمد عرفان شفیق۔ کویت
 
 کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی بلڈ ڈونیشن کی نمائندہ تنظیم، کویت پاکستان بلڈ ڈونرز کی جانب سے کویت سنٹرل بلڈ بنک جابریہ میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ مصری، بھارتی، بنگلہ دیش اور دیگر قومیتوں کے افراد نے بھی بھر پور حصہ لیا۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور خون بھی عطیہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان تنظیموں کے کویت میں کردار کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے صدقہ جاریہ سے کویت میں پاکستانی کمیونٹی کا مثبت پہلو سامنے آتا ہے۔کویت پاکستان بلڈ ڈونرز کے عماد میر نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر حافظ محمد شبیر نے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہیں خوشی ہوتی ہے کہ فلاحی کاموں میں پاکستانی قوم بلاتفریق بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے صدر عارف بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کویت پاکستان بلڈ ڈونرز کی جانب بلڈ ڈونیشن کا اقدام انتہائی قابل تحسین ہے اور پاکستانی کمیونٹی خواہ کہیں بھی مقیم ہوں، اس طرح کے فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ کیمپ میں پاکستانی کمیونٹی کی کویت میں موجود نمائندہ تنظیموں کے صدور، کارکنان نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔
 

شیئر: