Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کیجانب سے پیکٹ بموں کی تیاری

ریاض۔۔۔ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے اشیائے خورونوش کے پیکٹوں اور تھیلوں میں دھماکہ خیز مواد رکھنا شروع کر دیا تاکہ بڑے پیمانے پر ا نسانی جانوں کا نقصان کرتے ہوئے تباہی پھیلائی جاسکے ۔ امارتی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نواز حوثی باغیوں نے امن عامہ کو تہ وبالا کرنے اور معصوم لوگوں کو ہلاک کرنے کےلئے خطرناک منصوبوں پر عمل کرنا شروع کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے الحدیدہ کمشنری میں سرکاری اسکول میں اسلحہ اور بارودی سرنگوں کا اڈا قائم کر لیا ہے جہاں وہ اشیائے خورونوش کے ڈبوں اور تھیلوں میں بارودی مواد رکھ رہے ہیں ۔ مذکورہ مواد بارودی سرنگ کے طور پر استعمال ہوتا ہے جیسے ہی تھیلے یا پیکٹ کو کھولا جائے اس میں رکھے گئے بم پھٹ جاتے ہیں جس سے بڑی تباہی کا اندیشہ ہے ۔ حوثیوں کی اس خونی کارروائی کا مقصد زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کرنا ہے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے اسکولوں میں بھی بارودی سرنگیں نصب کر رکھی تھیں جنہیں یمنی فوج نے ناکام بنا دیا ۔ حوثی باغیو ںکی جانب سے اسکول کے طلباءکو انسانی ڈھال کے طور پر بھی استعمال کیاجاتا ہے ان کی اس کوشش کو یمنی افواج متعددبار ناکام بنا چکی ہیں جس کے بعد باغیوں نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے جس سے اندیشہ ہے کہ بڑے پیمانے پر انسانی جانیں ضائع ہو ں ۔ اس ضمن میں الحدیدہ کمشنری میں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مغربی ساحلی علاقے میں تعلیمی اداروں کو حوثی اسلحہ ڈپو اور عسکری اڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث لاکھوں طلباءکی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔ قبضہ کئے گئے اسکولوں کی تعداد 2ہزارسے تجاور کر چکی ہے۔

شیئر: