Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل شرما کی شادی تقریبات یوٹیوب پر براہ راست

معروف ہندوستانی کامیڈین کپل شرما نے اپنی شادی کی تقریبات یو ٹیوب پر براہ راست دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ میں ویرات کوہلی ، انوشکا شرما اور دیپیکا پڈوکون ، رنویر سنگھ نے اپنی شادی نہ صرف ملک سے باہرکی بلکہ میڈیا کو بھی اس سے دور رکھنے کی کوشش کی لیکن اب کامیڈین کپل شرما نے اپنی شادی کو دنیا بھر میں لائیو دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر کپل شرما کے آفیشل چینل کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنہیں کپل شرما کی شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ،وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ اب کپل کی شادی اور اس سے قبل ہونیوالی تقریب کو بھی گھر بیٹھے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاسکے گا۔
 

شیئر: