Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سست رفتار انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کی ٹپس

اگر آپ اپنے انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے تنگ ہیں اور اس صورتحال کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ بالا آسان طریقوں پر عمل کر کے آپ اپنی زندگی اسان کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا انٹرنیٹ انتہائی سست ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وائرلیس کنیکشن ناقص ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر کا کمپیوٹر وائرڈ انٹرنیٹ کارڈ سے کنیکٹ ہو تاکہ انٹرنیٹ کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ انٹرنیٹ کے لیے راؤٹر بہترین معیار کا ہونا چاہیے۔ سستا راؤٹر وقتی طور پر تو بچت کر آتا ہے لیکن انٹرنیٹ کی رفتار کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے گھر میں انٹرنیٹ کنکشن کو استعمال کرنے والے لوگ زیادہ ہیں اور اسے اسٹریمنگ ٹی وی ، میوزیک اور براؤزنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تو کم از کم 20 ایم بی فی سیکنڈ رفتار کا کنکشن لینا بہتر ہے لیکن اگر آپ اکیلے انٹر نیٹ یوز کرتے ہیں تو 5 ایم بی پی ایس کنکشن بھی کافی ہو سکتا ہے۔ اپنے انٹرنیٹ کی ایم بی پی ایس اسپیڈ کو جاننے کے لئے گوگل سرچ پر اسپیڈ ٹیسٹ لکھ کر سرچ کریں۔ سست انٹرنیٹ کی بڑی وجہ وائی فائی سسٹم کا اوورلوڈ ہونا بھی ہو سکتا ہے۔ وائی فائی اینالائرز کے ذریعے اس بات کا پتا لگایا جاسکتا ہے کہ سسٹم اوورلوڈ تو نہیں۔ اپنے راؤٹر کو ری بوٹ کرکے بھی رفتار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ راؤٹر کو دیواروں سے دور رکھیں تاکہ اس کا انٹینا مکمل طور پر سیدھا ہو سکے اور گھر میں ڈیڈ اسپاٹس سے بچا جا سکے ۔ یہ بھی خیال رکھیں کہ وائی فائی ڈیوائس کے قریب ایسی کوئی دوسری ڈیوائس تو موجود نہیں جو وائرلیس سگنل میں مداخلت کا باعث بن رہی ہے۔ مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز مثلا ریڈیو ، ٹی وی اور مونیٹر وغیرہ ریڈیو فریکوئینسی خارج کرکے وائرلیس سگنلز کو متاثر کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: