Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانپور میں سائبر ٹھگوں کا راج

لکھنؤ۔۔۔۔ کانپور میں سائبر ٹھگوں نے ایک بار پھر شہر کے اے ٹی ایم پر کلوننگ کا جال بچھانا شروع کردیا ۔ مشینوں میں کارڈ سوائپ والی جگہ پر ڈیوائس لگاکر وہ لوگوں کو شکار بنا رہے ہیں۔ فضل گنج میں واقع ایس بی آئی و یونین بینک کے اے ٹی ایم پر کلوننگ کے اب تک 18  معاملے سامنے آچکے ہیں جس میں سے4 مقدمے درج کئے جاچکے ہیں۔ پولیس گذشتہ 4 ماہ کے دوران اے ٹی ایم بوتھ میں نصب کیمروں کی فوٹیج نکلوا رہی ہے۔ فضل گنج تھانے کی لیڈی کانسٹیبل انوپم کی تحریر پر مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ دن پہلے انہوں نے اے ٹی ایم سے روپے نکالے تھے۔ اسکے بعد کھاتے سے 4 بار میںکُل40 ہزار رپے  نکل گئے۔ کارڈ بلاک کرانے کے بعد انہوں نے تھانے میں تحریر دی۔ وہیں فرٹیلائزر کمپنی میں ڈرائیور رویندر سنگھ کے کھاتوں سے 20 ہزار روپئے نکل گئے۔ رویندر نے بتایا کہ 3 ماہ پہلے انہوں نے کارڈ کا استعمال وجے نگرمیں واقع یونین بینک کے بوتھ میں کیا تھا۔ 27  تاریخ کی رات 2 بار میں رقم نکل گئی۔ گھبراکر فوراً ٹول فری نمبر پر فون کر کارڈ کو بند کرایا اور رپورٹ لکھائی۔ انسپکٹر راجیو سنگھ نے بتایا کہ بینک سے اے ٹی ایم کے کیمرے کی فوٹیج مانگی گئی ہے۔ اس سے پتہ چلے گا کہ کلوننگ ڈیوائس کب اور کس نے لگائی۔
 
 

شیئر: