Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#شیخ_رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کو وزیر اطلاعات کا قلم دان سونپنے کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے کیا مؤقف ہے آئیے دیکھتے ہیں۔
سید سمیر عباس نے ٹویٹ کیا : ‏اب شیخ رشید یا فواد چوہدری کچھ بھی وضاحتیں دیں ایک بات تو پکی ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے.دھواں ہمیشہ وہاں سے اٹھتا ہے جہاں آگ ہوتی ہے۔
صارم جٹ نے لکھا : ‏شیخ رشید سے اچھا وزیر ریلوے اور فواد چوہدری سے اچھا وزیر اطلاعات کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔سارا پاکستان جانتا ہے فواد چوہدری نے اپوزیشن کا جینا حرام کر رکھا ہے کیا یہ تبدیلی اپوزیشن کے لیے تو نہیں؟
شہلا رضا نے ٹویٹ کیا : ‏چار روز قبل خبر آئی کہ فواد چوہدری کے خلاف پی ٹی آئی کابینہ محاذ بن چکا ہے خصوصی طور پر خیبر پختونخوا کے ایم این اے زیادہ ناراض ہیں آج نتیجہ سامنے آگیا کہ شیخ رشید کو وزیر اطلاعات بنایاجا رہا ہے،عام زبان میں اسے کہتے ہیں بھوت گیے۔خاص زبان میں یہ”سو دن میں تیسری وکٹ کا گرنا کہا جائے گا۔
خرم مغل نے لکھا : ‏فواد چوہدری کی 15 منٹ کی پریس کانفرنس شیخ رشید کی 1 گھنٹے کی پریس کانفرنس سے بہتر ہے۔۔۔!!
محمد فیاض نے کہا ‏: پہلے سو روز کی ناکامی کا ملبہ بیچارے اسد عمر اور فواد چوہدری پر گرانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری۔
اکرام مغل نے ٹویٹ کیا : ‏فواد ڈبو کی وزارت خطرے میں،عمران خان بھی فواد سےخوش نہیں اور شیخ رشید کو وزارت کی پیشکش کردی۔شیخ رشید نےفواد چوہدری کےدورہ لندن پر سوال اٹھادیا،اور کہا ہےوہ 8 دن سےلندن میں پکنک پر ہے۔شیخ صاحب نےساتھ ہی یوٹرن لے لیا فواد چوہدری بھائی بن گیا ۔
رضوان رضا نے لکھا : ‏جب اسد عمر کی جھوٹی خبر پر کچھ نہ ہوا تو اب شیخ رشید اور فواد چوہدری کی جھوٹی کہانی بنا دی۔اشتہار پھر بھی نہیں ملنے۔آپ اندازہ لگاؤ کہ سلیم صافی اس خبر پر تبصرہ کر رہا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں