Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے پاکستان میں کوئی نئی چیز نہیں ،مشاہد حسین

اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے وزیر اعظم اور صدر مملکت کے انتخاب کے دور ان اپوزیشن کے متحد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مضبوط اور متحدہ اپوزیشن کو کرنا چاہئے تھا وہ ہم نہیں کرسکے ۔مستقبل میں اپوزیشن کے متحد ہونے کاامکان ہے ۔مجھے نئے پاکستان میں کوئی نئی چیز نظر نہیں آر ہی۔صرف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔شہباز شریف کو دھوکے سے گرفتار کیا گیا ۔پی ٹی آئی سر کر دہ رہنماوں اور وزیروں اورمشیروں کے خلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں ۔ ابھی تک تو کوئی گرفتارنہیںہوا ۔ خصوصی انٹرویو کے دور ان حکومت کی100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہا کہ میرے تجربے کے مطابق پاکستانی تاریخ میں اتنا سازگار ماحول کسی حکومت کو نہیں ملا جتنا تحریک انصاف کی حکومت کو ملا ہے۔ حزب اختلاف تگڑی ہے لیکن اس نے کہا ہے کہ حکومت کو چلنے دینگے۔ حکومت کیخلاف نہ کوئی سازش کرینگے نہ رکاوٹ بنیں گے۔ 3 صوبوں میں تحریک انصاف کی اپنی حکومت ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی طور پر بھی پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ۔ ہر کوئی پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھاناچاہتاہے۔بیرون ممالک سے بھی کوئی خطرہ نہیں ۔   

شیئر: