Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد کوکینسرکی افواہوں کی تردید

بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور ان دنوں افواہوں کی زد میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاہد کپور کینسر میں مبتلا ہیں۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق شاہد کپور کو معدے کا کینسر ہونے کی اطلاعات نے انہیں او ر ان کے اہلخانہ کو پریشان کردیا ۔شاہد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی بنیاد کیا ہے؟ اس طرح کی افواہیں پھیلانا کس طرح جائزہو سکتا ہے؟شاہد نے اہلیہ کےساتھ تازہ تصویر بھی شیئر کردی کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں ، انہیںکچھ نہیں ہوا۔
 
 

شیئر: