Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب روبوٹ آپریشن کرینگے

لندن ۔۔۔ رائل کالج آف سرجنز کے ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ دن بدن ترقی کرتی ہوئی سائنسی دنیا میں روبوٹس کے عمل دخل کا دائرہ کچھ اور وسیع ہوجائیگا ا ور انکی مدد سے بچوں کی پیدائش بھی ممکن ہوجائیگا۔ ان کے ذریعے ہونے والی ڈلیوری اور دوسرے آپریشنز کے ذریعے ممکن ہوگی اور اس طرح طب کی دنیا میں ایک انقلاب آجائیگا۔ رائل کالج کے سرجنز او رماہرین کا کہناہے کہ اب ایسے روبوٹس بھی تیار ہونگے جن کی مدد سے سرطان جیسے خطرناک امراض کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ممکن ہوگی اور یہ وہ عمل ہوگا جس سے مریضوں کو کوئی خاص تکلیف بھی نہیں ہوگی اور مجموعی طور پر انہیں کوئی نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔ یعنی صورتحال ایسی ہوجائیگی کہ جدید تر روبوٹس کی مدد سے سرجنوں کا کام آسان ہوجائیگا اور سرجری کے وقت ڈاکٹروں کی حیثیت ثانوی ہوجائیگی۔ سارا کام یہ روبوٹس ہی انجام دینگے۔ ڈاکٹروں کے اندازے کے مطابق طب کی دنیا کا یہ انتہائی انقلاب آفریں مرحلہ زیادہ سے زیادہ آئندہ 20برسوں میں سامنے آجائیگا اور سرجری محفوظ تر ہوجائیگی۔ یہ وہ عمل ہوگا جس میں اخراجات بھی کم ہونگے۔
 

شیئر: