Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران سرکلر ریلوے کی اراضی پر بنے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا بھی باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مقامی انتظامیہ اور ریلوے حکام نے ابتدائی طور پر غریب آباد ریلوے ٹریک کا معائنہ کیا۔ انتظامیہ کے ٹریک پر پہنچتے ہی وہاں قائم فرنیچر مارکیٹ کے دکانداروں نے ازخود تجاوزات ہٹانا شروع کردیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم الدین نے ٹریک پر قائم غیر قانونی مارکیٹ کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج صرف دکانداروں کو تنبیہ اور اطلاع دینے کے لیے آئے ہیں، کل سے تجاوزات کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کے ٹریک کے 10 مقامات پر تجاوزات قائم ہیں اور بعض مقامات پر پٹریوں کے قریب رہائشی مکانات تعمیر ہیں جبکہ چند مقامات پر ریلوے کی زمین کو پارکنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔
 
 

شیئر: