Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان_فائٹ_پولیو

پاکستان بھر میں پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیغام جاری کیا اور عوام سے اس مہم میں معاونت کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا : ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کے آغاز پر میں اپنی قوم کے ہر فرد کو دعوت دیتا ہوں کہ یہ آگے بڑھ کر ذمہ داری سنبھالیں اور وطن عزیز کو پولیو سے پاک سر زمین بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
تحریک انصاف کے رہنماءعبدالعلیم خان نے لکھا : ‏ہم دنیا کے چند آخری ممالک میں سے ہیں جہاں آج بھی پولیو وائرس موجود ہے۔ملک بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔آئیے مل کر یہ ذمہ داری اٹھائیں اور اپنے بچوں کو محفوظ اور ان کے مستقبل کو مضبوط بنائیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا : ہم نے پولیو کے کیسز پر 97 فیصد قابو پا لیا ہے لیکن منزل ابھی نہیں آئی۔ تیری والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ اس مرض کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکے۔
عمار شفیق لکھا : پولیو کے مرض کا علاج نہیں لیکن ویکسینیشن کے ذریعے اس سے بچا جا سکتا ہے۔ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر آپ ان کی زندگی بچاسکتے ہیں۔
سالک حسین نے ٹویٹ کیا : ‏حکومت پاکستان کے تحت ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو پولیو سے پاک مستقبل فراہم کریں۔
علی امتیاز وڑائچ نے کہا : ‏پاکستان سے 97 فیصد پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ اپنی قومی ذمہ داری ادا کریں، پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کے لئے شروع کی جانے والی مہم کا حصہ بنیں۔ اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں حکومتِ پاکستان کی اس مہم کا ساتھ دیں۔
حمزہ چوہدری نے ٹویٹ کیا : ‏‎پولیو تقریبا پوری دنیا سے ختم ہو گیا ہے سوائے پاکستان،افغانستان اور نائجیریا کے۔پاکستان میں پہلے لوگ پولیو کے قطرے پلانے کو حرام سمجھتے تھے۔اب شعور آ رہا ہے۔تمام والدین اپنے بچوں کو قطرے پلا کر اپنے بچوں اور پاکستان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
رفاقت علی نے لکھا : ‏ہر پاکستانی کا مشن پولیو سے پاک پاکستان ۔ آئیے ہم بھی حکومت کی اس پولیو مہم کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کریں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں