Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ورکشاپ

الاحساء... الخبر میں   ایلیٹ کلب سعودی عرب کے  زیر اہتمام خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشی میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھنے کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ورکشاپ کی صدارت کلب کی بانی جویریہ اسد نے کی۔ ان کا کہنا تھا خواتین کو  اپنی  قابلیت اور اہلیت  پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھنا چا ہئے اور چیلنجر کے  لئے تیار   رہنا چاہئے۔  انہوں نے ان نکات کو بھی واضح کیا جو  صلاحیتوں کو ابھارنے میں  معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر کلب کے اراکین کی   بڑی تعداد نے شرکت کی۔مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے  والے مقررین نے  بھی اظہارِ خیال کیا ۔ سیدہ نمیرہ محسن،  صبا ادریس اور   سلویٰ    صدیقی نے خطاب کرتے  ہوئے خواتین کے معاشی میدان میں کامیابی کے  موضوعِ  پر روشنی ڈالی۔  مقررین کا کہنا تھا کہ   صنفِ نازک اپنی  عزتِ نفس کی پاسداری کے  ساتھ ساتھ دورِ حاضر کے تقاضوں کو   مدِنظر رکھتے  ہوئے اپنی قابلیت کا  لوہا منوا سکتی ہے۔  ورکشاپ میں کلب کے  جریدے الیٹئین ٹائمز کے تیسرے شمارے کی  رونمائی بھی ہوئی۔بہترین لکھاری 2018کی  توصیفی اسناد   شفیقہ بشیر اور  سعدیہ شکیل کو  دی گئیں۔ سوالات کا  مرحلہ بھی  ہوا ۔ آخر میں تمام حاضرین کے لیے  پر تکلف  تواضع کا انتظام بھی تھا۔حاضرین نے  ورکشاپ کے انعقاد کو   سراہا اور  مزید ایسی  معلوماتی تقاریب کے   انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔
 

شیئر: