Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک پاکستانی اضافی فون لائیں تو ٹیکس دینا ہوگا‘ فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی اپنے ساتھ ایک موبائل فون لا سکتے ہیں۔ اس پر ٹیکس نہیں ہوگا البتہ اضافی فون پر ٹیکس ادا کرنا لازمی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ ہم 2 ارب ڈالر کے موبائل فون درآمد کررہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے چلے گا؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس انتہائی کم یعنی نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے۔ اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلچر کو اپنانا ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کے فون لانے پر ٹیکس لگانے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
 

شیئر: