Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسا کی سالانہ ایوارڈتقریب

جدہ (زبیر پٹیل) میمن ویلفیئر سوسائٹی (ماسا) کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ ایوارڈ کی تقریب 14دسمبر 2018ءبروز جمعہ الشلال پارک جدہ  میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مملکت کی معروف شخصیت ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا ہونگے۔ سوسائٹی کی تعلیمی کمیٹی اور ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی نے مشترکہ اجلاس میں تقریب کی تفصیلات طے کیں اور انتظامات کو حتمی شکل دی۔کمیونٹی کے افراد دعوت نامے اور انٹری ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے احمد مکی، شعیب سکندر اور طیب موسانی سے رابطہ کریں۔

شیئر: