Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معدہ ربر جیسی خصوصیات رکھتا ہے

لندن ۔۔۔۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ معدہ ربر جیسی خصوصیات رکھتا ہے اور اپنا سائز بدل سکتا ہے جو کہ زیادہ کھانے کی صورت میںاسے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور قحط سالی کے دوران زندہ رہنے میں مدد دیتا ہے۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ سکڑنے کے بعد عام مقدار میں کھانے کے بعد وہ دوبارہ معمول کی شکل میں آجاتا ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق ہر انسان دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ تحقیقی کے بعد مرتب ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسم اپنے افعال کےلئے مناسب مقدار میں کیلوریز کو ذخیرہ کرتا ہے چاہے غذا بہت کم ملے۔اگر کم کھانے سے معدہ سکڑ سکتا تو اس کا مطلب تو یہ ہے کہ زیادہ کھانے سے وہ پھیل جانا چاہئے، مگر ایسا ہوتا نہیں۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی غذا میں کمی لانا معدے کو تو نہیں سکیڑتا بلکہ یہ مٹاپے کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ جب آپ معمول کی غذا پر واپس آتے ہیں تو جسم کو زیادہ بھوک لگتی ہے اور انسان معمول سے زیاہد غذا کھانے لگتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ ڈائٹنگ کے ذریعے جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے غذائی مقدار میں بتدریج کمی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جسم اچانک دباﺅکا شکار نہ ہو۔
 

شیئر: