Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ: 3 میڈل پاکستان کے نام

قاہرہ: انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی طلحہ طالب نے ایک گولڈ اور 2 سلور میڈلز جیت کردنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے 67 کلوگرام میں ایک گولڈ اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کیے۔ قاہرہ میں شیڈول چیمپیئن شپ میں طلحہ نے اسنیچ میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ کلین اینڈ جرک اور ٹوٹل میں2 سلور میڈلز اپنے نام کئے۔ چیمپیئن شپ کے دوران طلحہ نے نئے قومی ریکارڈ بھی بنائے۔انٹرنیشنل سالیڈیریٹی گیمز میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہوں، آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے ملک پاکستان کی بدولت ہوں، مستقبل میں بھی اس طرح کی کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کرتا رہا ہوں گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: