Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر نووا ریڈ ویوو وی 11 پرو لانچ‎

ویوو کمپنی کی جانب سے ویوو وی 11 پرو اسمارٹ فون سرخ رنگ میں متعارف کرا دیا گیا ہے اور اس ماڈل کو سپر نووا ریڈ نام دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.41 انچ امولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ڈسپلے میں فنگر پرنٹ سنسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔واٹر ڈراپ نوچ کو بھی ڈسپلے کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں 25 میگاپکسل کے فرنٹ کیمرے کو جگہ دی گئی ہے۔فون کی پشت پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔اسمارٹ فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر دیا گیا ہے۔فون کی بیٹری 3400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 25990 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: