Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، چیئرمین احسان مانی

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ جانے والی ہے اور اس وقت کپتان سرفراز احمد کو مکمل تائید و حمایت کی ضرورت ہے ، ایک سیریز ہارنے پر کپتان کو ہدف تنقید بنا لینا بلا جواز ہے، اسی کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتی تھی تو سب کچھ ٹھیک تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسی نئے کپتان کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی کا معیار برقرار نہ رکھا جا سکالیکن کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اگلی سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنا چاہیے اور وہ اس کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔احسان مانی نے کہا کہ میں خود بھی جنوبی افریقہ جا رہا ہوں اور وہاں پہلے ٹیسٹ سے قبل کپتان سرفراز احمد اور ٹیم کے دیگر تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کروں گا۔ مجھے کپتان اور کوچ دونوں پر پورا اعتماد ہے، اسی ٹیم ہمیں پہلے بھی فتوحات دلائیں اور آئندہ بھی ایسا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر سے اکثر بات ہوتی رہتی ہے مگر میں ٹیم کے معاملات میں دخل نہیں دیتا۔ اس سوال پر کہ چیف سلیکٹر نے ناقص کارکردگی کے باوجود اپنے بھتیجے امام الحق کو تو منتخب کرلیا لیکن شاندار کارکردگی دکھانے والے عابد علی کو موقع نہیں دیا تو چیئرمین نے کہا کہ میں کسی انفرادی سلیکشن پر تبصرہ نہیں کروں گا اور میں فی الحال سلیکشن کمیٹی کے کام سے مطمئن ہوں۔کرکٹ بورڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے بارے میں احسان مانی نے کہا کہ انگلش کاونٹی میں اپنا معاہدہ پورا کر کے پاکستان آئیں گے ان کے آنے سے پاکستان کرکٹ کے معاملات میں یقینی طور پر بہتر تبدیلی آئے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: