Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں فائرنگ، 4 ہلاک، 12 زخمی

پیرس ... فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملزم کو سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تاہم وہ فرار ہو گیا ۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزم کا پیچھا کیا ۔اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ حملہ آور کوگرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق واقعہ کی دہشت گردی کے تناظر میں تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ ملزم کی شناخت29 سالہ چیرف کے نام سے ہوگئی ۔ ر اسٹراس برگ کا رہائشی ہے ۔ اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ وزیر داخلہ نے حملے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی لیول بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ کی عمارت بھی بند کردی گئی۔ واضح رہے کہ اسٹراس برگ یورپین پارلیمنٹ میں یورپ کے سب سے بڑے ایوارڈ کی تقریب کا انعقا د بھی ہو نا ہے ۔

شیئر: