Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول کا دلچسپ ٹویٹ

کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک دلچسپ شعر ٹویٹ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حبیب جالب کی نظم کا شعر ٹویٹ کیا ہے:
تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا
اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا
مبصرین کے مطابق اگرچہ بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹ کا واضح اشارہ کسی جانب نہیں تاہم موجودہ سیاسی تناظر میں دیکھا جائے تو یہ حکومت اور وزیر اعظم کی جانب تنقید کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے جب کہ اس کیس میں بلاول بھٹو کو بھی سوال نامہ بھجوایا گیا ہے ۔
 

شیئر: