Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین کلچرل سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر دلشاد کے اعزازمیں الوداعیہ

***کمیونٹی ڈیسک***
انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ کے سرپرست ڈاکٹردلشاد احمد شمسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ وہ مملکت میں گزشتہ 30برس سے مقیم تھے۔ عارف قریشی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر دلشاد احمد شمسی قابل قدر اور تجربہ کار ڈاکٹر ہی نہیں وہ ایک ملنسار شخصیت کے مالک بھی ہیں۔ ان کے ساتھ میں نے 30برسوں میں ہر سال پابندی سے جشن جمہوریہ اور جشن آزادی کی تقریبات کے علاوہ کئی مشاعرے منعقد کروائے۔ طلباء میں کتابوں کی مفت تقسیم میں بھی ڈاکٹر شمسی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اظہر، دانش عبدالغفور، عزیز قدوائی، ذیشان خان نے کہا کہ ڈاکٹر دلشاد احمد شمسی نے عارف قریشی اور سوسائٹی کے ممبروں کے ہمراہ کئی قابل قدر کارنامے انجام دئیے۔
نارائن ایّر نے کہا کہ ڈاکٹر دلشاد احمد شمسی کہیں بھی رہیں اپنے سوشل اور پروفیشنل ورک کو جاری رکھیں ۔ ڈاکٹر شمسی نے جدہ میں کمیونٹی کی بیحد خدمت کی۔ ڈاکٹر دلشاد شمسی نے خطاب کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں اپنے قیام کے دوران اچھے دوست اور بھائی ملے جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین سے جانے کی دلی تکلیف ہے۔ یہاں گزرے 30برس میراسرمایۂ حیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین جاتے ہوئے مجھے اپنی دعائو ںمیں یاد رکھیں۔تقریب میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
 

شیئر: