Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان فورم مکہ مکرمہ کی سالانہ 2روزہ تفریحی تقریب

***مکہ مکرمہ ۔ابو اسامہ***
پاکستان فورم مکہ مکرمہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے2 روزہ تربیتی و تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جو 29 نومبر کو مغرب سے لیکر 30 نومبر کی رات 11 بجے تک جاری رہا۔ 29 نومبرکو مغرب سے 30 نومبر دن 11 بجے تک تربیتی نشستیں رکھی گئیں جس میں ریاض سے آئے معزز مہمانوں میں شہزاد صدیقی اور رضی ولی، جدہ سے آئے عبدالستار خان اور مکہ مکرمہ کے منظور الحق حقانی نے اخلاقیات و عبادات پر درس دیا۔ بعد نماز جمعہ پاکستانی کمیونٹی کے تقریباً 300 خواتین وافراداور بچوں نے تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا جس میں تقریری مقابلے ، تلاوت کلام پاک، کرکٹ ، فٹبال ، والی بال ، تیراکی ، دوڑ کے اور سوال وجواب کے مقابلے کروائے گئے جن میں بچوں کا شوق دیدنی تھا۔اس پروگرام کے منتظم اعلیٰ ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی نے تمام اراکین اور خصوصی طور پر دیگر شہروں سے آئے محمد امجد جدون ، محمد عاصم فراز ، ساجد سراج ، عرفان اعوان ، ڈاکٹر شکیل اورسید اویس کا پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔انھوں نے آپس میں یکجہتی اور بھائی چارگی پر زور دیا۔مہمان خصوصی معروف صحافی اور کشمیر کمیٹی جدہ کے ترجمان محمد عامل عثمانی نے دور حاضر میں سوشل میڈیا کے کردار اور انسانیت کی خدمت اور باہمی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے اپنی روایات کو چھوڑ دیااور اس وقت ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شرکت کرنے کے بجائے صرف سوشل میڈیا کے ذریعے ہی پیغامات بھیجنے کو ایک لمحہ ٔ  فکریہ ہے۔مہمان خصوصی نے پاکستان فورم مکہ مکرمہ کی اِس سالانہ پکنک تقریب کو ایک منفرد کاوش قرار دیا اور کہا کہ یہاں میرے طویل قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی اِس2روزہ منظم سالانہ تقریب کی مثال کم ہی ملے گی ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ پاکستانی مکہ مکرمہ میں اس سالانہ پکنک کے منتظر رہتے ہیں۔ سابق  PVHG کے کوآرًینیٹر اسماعیل بھائی نے پروگرام کی خوب تعریف کی اور آرگنائزرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہونے چاہئیں تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع مل سکے۔اس موقع پر محمد سعید اعوان ، عبدالرحمان ظہیر ، ساجد سراج و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اسٹیج سیکرٹری کی خدمات طیب بلال مکی اور صلاح الدین نے ادا کیں۔
مقابلوں میں جیتنے والوں کو ٹرافیاں اور میڈل سے نوازا گیا اور بچوں کی حوصلہ افزاء کیلئے ان میں کتابیں تقسیم کی گئیں۔آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب بخیر وعافیت اپنے اختتام کو پہنچی۔
 

شیئر: