Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرد اور خشک موسم میں بالوں کی حفاظت ‎

سرد اور خشک موسم جلد کی طرح بالوں کو بھی متاثر کرتا ہے ۔ خشک موسم آتے ہی بالوں میں خشکی آنے لگتی ہیں ۔ سر کی جلد خشک ہو جاتی ہے ۔  بال روکھے ہو کر گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور کان کے پیچھے فنگس ہو جاتا ہے جو کہ بہت پریشانی کا سبب بنتا ہے ۔ ایسے میں سر کی جلد اور بالوں کو موسچرائز کرنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔ بالوں کو موسچرائز کرنے کے لئے مختلف قسم کے تیل بازار میں دستیاب ہیں تاہم بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے بالوں کی مناسبت سے اپنا تیل خود تیار کریں ۔ یہ خالص ہو گا اور بازاری تیل کے مقابلے  میں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ تخم بالنگا سفوف ، زیتون کا تیل ، ناریل کا تیل ، کالی مرچ ، روزمیری ایسینشیل آئل اور ٹی ٹری ایسینشیل آئل کو اچھی طرح مکس کرکے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور مساج کریں ۔ 24 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور اگلے دن کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں ۔ اس سے سر کی جلد اور بالوں کی خشکی دور ہو جائے گی اور بالوں کا روکھا پن ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ بالوں کو نرم وملائم چمکدار گھنا اور لمبا بنانے کے لیے آپ روٹین کریم بھی تیار کر سکتی ہیں ۔ اس کے لیے آپ کو پروٹین سے بھرپور اجزاء کی ضرورت ہوگی ۔ سب سے پہلے دھماسہ بوٹی اور پیاز کے چھلکوں کو رات بھر کے لیے سرکہ اور پانی میں ملا کر بھگو دیں ۔ اس کے بعد اس نے انار ملا کر ابال لیں اور جب اچھی طرح ابل جائے تو اس کو مل کر چھان لیں ۔ پھر اس میں انڈے کی زردی اور مکھن ملا کر اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں ۔ قدرتی اجزا پر مشتمل یہ مرکب آپ کے بالوں کے لیے پروٹین کریم بن جائے گی ۔ یہ بالوں سے خشکی اور روکھا پن دور کر کے نرم وملائم اور مضبوط بنانے کے لئے بہترین ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اپنے بالوں کے لیے کنڈشنر خود بنائیں

شیئر: