Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : فیکٹری میں آتشزدگی ،جانی نقصان نہیں ہوا

آگ فیکٹری کے جنریٹر روم میں لگی ، تحقیقات جاری ہیں ، ترجمان شہری دفاع
جدہ ( ارسلان ہاشمی) شہر کے جنوبی صنعتی علاقے نمبر ون کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ صبح کے وقت لگی جب فیکٹری بند تھی ۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی صنعتی علاقے کے فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ آگ فیکٹری کے جنریٹرروم میں لگی تھی جس کی وجہ سے فیکٹری میں دھواں بھر گیا ۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم جنرٹر روم کی بیرونی دیوار کاٹ کر وہاں پہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائی مکمل کی ۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی میں کوئی زخمی بھی نہیں ہوا ۔ آگ محدود پیمانے پر لگی تھی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا جس کی وجہ سے فیکٹری بڑے نقصان سے بچ گئی ۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم کرنے کےلئے متعلقہ شعبہ تحقیقات کر رہا ہے ۔ 

شیئر: