Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کے 7 اراکین نے این آر او مانگا، مراد سعید

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 7 ارکان نے این آر او مانگا لیکن کیس چلیں گے ۔ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ قومی اسمبلی میں مراد سعید نے (ن) لیگی اراکین کی جانب سے این آر او کیلئے رابطہ کئے جانے کے بیان پر اپوزیشن کی جانب سے ان افراد کے نام لئے جانے کا کہا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ این آر او کےلئے سب سے پہلے جس نے رابطہ کیا وہ اس وقت ایوان میں موجود ہے۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ کے دور کے پراجیکٹ سے 46 کروڑ کی ریکوری کرلی ۔ جس بے دردی سے ملک کو لوٹا گیا ہمارا عزم ہے ریکوری کرینگے، جن لوگوں نے پیسہ لوٹا، انہیں جیلوں میں بھی ڈالیں گے۔ اب ایسی پالیسیز بنائی ہیں کہ کوئی قوم کا پیسہ لوٹ کر نہ لے جاسکے، اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے، جس نے بھی لوٹا ہے سب کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ جو ٹیکے گزشتہ حکومت نے عوام کو لگائے وہ پیسے واپس لے کر آ رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے اسمبلی میں ایک علامتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ایک قرارداد لایا ہوں کہ جس نے قوم کا ایک پیسہ بھی لوٹا اس کے اثاثے ڈی چوک پر نیلام کئے جائیں۔ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو ڈی چوک پر پھانسی بھی دی جائے۔ اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے مطالبہ کیا کہ علیمہ خان سے احتساب شروع کیا جائے ۔

شیئر: