Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کو ممکنہ مواخذے پر تشویش

واشنگٹن۔۔۔وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ممکنہ مواخذے پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ اگلی حکومت کے ہاتھوں مواخذے کے خدشات رکھتے ہیں۔ اس کا اظہار امریکی صدر اپنے قریبی حلقوں سے کرتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ٹرمپ اگلے صدارتی انتخاب میں ڈیمو کریٹک کی حکومت آنے پر اپنا مواخذہ ہونے کے قوی امکان کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔وائٹ ہائوس کے قریبی ذرائع نے بھی بتایا کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے قانونی مشیر مائیکل کوہن کی جانب سے اسکینڈل کو چھپانے کے لیے 2 خاتون ماڈلز کو بھاری رقم کی ادائیگی پر صدر کا مواخذہ ہوسکتا ہے۔

شیئر: