Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد کے قاتل کو معاف کرنے سے انکار، سزا پر عملدرآمد

الخبر۔۔۔ مقتول کے وارث نے بالغ ہونے کے بعداپنے والد کے قاتل کو معاف کرنے سے انکار کر دیاجس پر عدالت کے حکم پر اسکا سرقلم کردیا گیا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری مسفر بن شعبان المعاوی نے معمولی اختلاف پر محمد عبداللہ العسیری کو قتل کر دیا تھا ۔ مجرم کو گرفتار کرکے اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کے اعتراف جرم پر عدالت نے اسے کے خلاف قصاص کا حکم صادر کر دیا ۔ عدالتی حکم کے وقت مقتول کا سب سے چھوٹا بیٹا بالغ نہیں ہوا تھا جس پر عدالت نے قصاص کو اس وقت تک ملتوی کردیا جب تک بیٹا بالغ نہ ہو جائے ۔ بیٹے کے بالغ ہونے کے بعد اسے عدالت میں حاضر کیا گیا جہاں اس نے اپنے باپ کے قاتل کو معاف کرنے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے قصاص پر عمل درآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو حکم صادر کر دیا ۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں مکمل طور پر شرعی قوانین نافذ ہیں جن پر عمل کیاجاتا ہے ۔ 
 

شیئر: