Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات میں نئے حریف کا سامنا!

نئی دہلی ۔۔۔ حکومت ہند کو آئندہ برس سخت انتخابات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اسے انتخابات سے قبل ایک اور حریف سے نمٹنا پڑیگا جو کسی بھی سیاسی حریف سے کم چالاک نہیں۔ خاص نسل کے بندر نئی دہلی کے ریاستی اداروں کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرخ چہرے والے خاص نسل کے شرارت پسند بندر لوگوں سے کھانے پینے کی اشیاءاور موبائل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔ گھروں پر دھاوا بول دیتے ہیں اور نئی دہلی اور اسکے اطراف کے باشندوں کو پریشان کئے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی وزارت دااخلہ کے اہلکار رجنی شرما نے بتایا کہ یہ بندر اکثر و بیشتر راہگیروں سے کھانا چھین لیتے ہیں۔ فائلیں پھاڑ دیتے ہیں۔ کھڑکیوں کے راستے دفاتر اور گھروں میں گھس جاتے ہیں۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو مذکورہ نسل کے بندر کے حملوں سے نمٹنے کی بابت تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ان بندروں کو مشتعل نہ کرے۔ انہیں براہ راست دیکھنے سے گریز کیا جائے۔ کسی بھی بندر کے بچے کو اس کی ماں سے الگ کرنے کی جسارت نہ کی جائے۔
 

شیئر: