Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سابق کرکٹر شرمین خان انتقال کرگئیں

لاہور: سابق قومی ویمن کرکٹرشرمین خان 48 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔ سابق قومی ویمن کرکٹر کچھ عرصہ سے نمونیہ کاشکار تھیں یہ بیماری ان کی موت کا سبب بن گئی۔1972میں پیدا ہونے والی شرمین خان نے پاکستان میں ویمنز کرکٹ کو متعارف کرانے میں اہم کردار اداکیا، شرمین خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلے اور 28 میچز میں پاکستان کی قومی ٹیم میں نمائندگی کی۔ اہلخانہ کے مطابق شرمین خان کی تدفین لاہورمیں ہی کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: