Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدرکا نیا فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

انقرہ۔۔۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے مشرقی فرات کے علاقوں میں آئندہ 2 دن میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انقرہ میں صنعتی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ آپریشن کا مقصد شمالی شام میں کرد باغیوں کیخلاف کارروائی کرنا ہے۔ کرد باغی پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے نام سے سرگرم ہیں اور ترکی انہیں دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ہمارا ہدف مشرقی فرات میں موجود امریکی فوج نہیں۔ ترکی اِس علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی شام میں امریکہ کے ساتھ مضبوط تعاون کرنا چاہتا ہے۔

شیئر: