Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے امن مذاکرات کامیاب

اسٹاک ہوم ۔۔۔ یمن میں برسرپیکار حوثیوں اور یمن کی آئینی حکومت کے درمیان سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔ دونوں فریقین نے3 نکات پر اتفاق رائے کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے یمن مارٹن گریتھس کی سربراہی میں یمنی حکومت کا ایک وفد 5 دسمبر کو سویڈن پہنچا جبکہ حوثی ملیشیاکا وفد پہلے ہی یمن میں موجود تھا۔ مذاکرات کے دوران جن نکات پر دونوں فریقوں نے اتفاق رائے کیا ہے ان میں پہلا نقطہ صنعاء  ایئرپورٹ کو عدن اور سیئون سے کنٹرول کیا جائیگا۔ دوسرا نقطہ قیدیوں کا باہمی تبادلہ جبکہ تیسرا نقطہ معیشت اور سینٹرل بینک کی صورتحال کو بہتر کرنا ہے۔ مذکورہ 3 موضوعات کے سوا حوثیوں اور یمنی حکومت کے وفد میں2 نکات پر کوئی اتفاق نہیں ہوسکا پہلا الحدیدہ بندرگاہ کا کنٹرول ہے۔خیال رہے کہ یمنی حکومت کا وفد 4 دسمبر کو اقوام متحدہ کے سفیر کے ہمراہ سویڈن روانہ ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ نے سیاسی معاملات، الحدیدہ بندر گاہ، صنعاء ایئرپورٹ اور معاشی معاملات پر مذاکرات کا ٹیرف ریفرنس پیش کیا ۔ دونوں فریقین ایئرپورٹ کے معاملے پر کچھ کشمکش کا شکار نظر آتے ہیں تاہم حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حوثیوں نے انددرون ملک پروازیں شروع کرنے کے لیے حکومتی رائے مانگی تھی۔

شیئر: