Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی گرام 17 لیپ ٹاپ لانچ

ایل جی کمپنی کی جانب سے الٹرا لائٹ گرام لیپ ٹاپ ایل جی گرام 17 متعارف کرا دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 16:10 اسپیکٹ ریشو کے ساتھ 17 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں ایٹتھ جنریشن انٹیل کور پروسیسر ، انٹیل یو ایچ ڈی گرافکس ، 16 جی بی ریم اور 256 جی بی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو دیا گیا ہے۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لئے بھی لیپ ٹاپ میں سلاٹ دیا گیا ہے۔ڈیوائس کی بیٹری 72 واٹ آورز کی ہے اور اس کا بیٹری ٹائم ساڑھے 19 گھنٹے ہے۔ فنگرپرنٹ ریڈر ، بیک لیٹ کی بورڈ اور ہیڈ فون آڈیو سپورٹ کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 17 ڈسپلے کے ساتھ یہ اس وقت دنیا کا سب سے کم وزن والا لیپ ٹاپ ہے۔ لیپ ٹاپ کی قیمت اور فروخت کا اعلان آئندہ سال جنوری میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرانک شو کے موقع پر کیا جائے گا۔
 

شیئر: