Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد نے بڑا کام کیا، الجبیر

ریاض ۔۔۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے الحدیدة معاہدے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ یمن کے اتحاد و سالمیت اور امن و استحکام کی بحالی کے ضامن سیاسی حل کی جہت میں اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی عرب نے سیاسی حل تک رسائی کی ہمیشہ کوشش کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی ولی عہد نے سویڈن مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ذاتی طور پر بھی بڑا کام کیا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سویڈن میں یمن کے برسرِ پیکار فریقوں کے درمیان اہم تاریخی معاہدہ کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ان کی بدولت ہی الحدیدہ شہر اور بندرگاہ حوثیوں کے کنٹرول سے آزاد ہوںگی ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے سویڈن مذاکرات شروع ہونے سے قبل مذاکرات کی کامیابی کےلئے ماحول سازگار کیا ۔ تمام فریقوں کے نمائندے وفود کو سویڈن پہنچنے میں تعاون دیا ۔ مشاورتی اجلاس کو کامیاب بنانے میں مدد دینے پر سعودی ولیعہد اور یمنی صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاہدے کی بدولت لاکھوں یمنیوں کے معاشی حالات بہتر ہوں گے ۔ 
 

شیئر: