Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اسپتالوں کے 40فیصد بستر سروس سے خارج

ریاض ۔۔۔۔ وزارت صحت کے ماتحت اسپتالوں اور میڈیکل سٹیز میں موجود 40فیصد بستر استعمال ہی نہیں ہوئے۔ 2017 ءکے دوران صحت اداروں میں موجود 40فیصد بستروں کے استعمال نہ ہونے کی اطلاع نے وزارت صحت کے اس دعوے کی تردید کردی جس میں کہا جارہا تھا کہ اسے صحت خدمات فراہم کرنے کی راہ میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ مقامی شہری شکوہ کررہے تھے کہ اسپتالوں میں بستر نہ ہونے کی بنیاد پر انہیں علاج سے محروم رکھا جاتا رہا ہے۔ الوطن اخبار نے وزارت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 40فیصد بستروں سے فائدہ نہ اٹھانے کی متعدد وجوہ ہیں۔ افرادی قوت میں 40.1فیصد کمی۔اصلاح ومرمت 35.3فیصد ،6.1فیصد بجٹ کی عدم فراہمی اہم اسباب ہیں۔

شیئر: