Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نے 2ایشیائی کارکنان کو ہلاک کردیا

جازان۔۔۔ صامطہ کمشنری کے قریب دیحمہ قریہ کے قریب 2غیر ملکی ملازمین کو مشین گن سے فائرنگ کرکے ہلا ک او ر ایک کو زخمی کردیا۔ الوئام نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ زخمی کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ اس واقعہ نے جازان کے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا۔ پولیس اہلکار اورطبی امداد والا عملہ اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا۔ زخمی ہونے والے ایک ایشیائی کارکن کے ہموطن نے بتایا کہ اسکے ساتھی کے سر اور پیر میں زخم آئے ہیں۔ تینوں غیر ملکی کارکن گاڑی پر سوار ہوکرعرب فورمین کا انتظار کررہے تھے اچانک ان پر فائرنگ ہوئی۔ جس سے 2ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

شیئر: