Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ:پاکستان ٹیم کی ٹولیوں میں وطن واپسی

لاہور:ہند کے شہر بھوبنیشور میں 14ویں ہاکی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم مختلف ٹولیوں میں وطن واپس پہنچ گئی۔ مایوس اور شکست خوردہ چہروں کے ساتھ کھلاڑیوں نے ذمہ داری تسلیم کی اور اعتراف کیا کہ یورپین ٹیموں کا مقابلہ گرین شرٹس کے بس کی بات نہیں۔ پاکستان ٹیم کو  ورلڈ کپ میں جرمنی، ملائیشیا، ہالینڈ اور پھر بیلجیئم کی ٹیموں کیخلاف میچز کھیلنے کا موقع ملا جبکہ گرین شرٹس ٹیم کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر نے سابق اولمپیئن رشید جونیئر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو کوچز اور کپتان کو طلب کر کے شکست پر رپورٹ تیار کرے گی۔ اس کمیٹی میں منظورالحسن ، شاہد علی اور ماجد بشیر بھی شامل ہیں۔ ماجد بشیر انکوائری کمیشن کے لیگل ایڈوائزر اور اس کے سیکریٹری بھی ہوں گے۔ کمیٹی پاکستان ہاکی ٹیم کی شکست سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات 15 روز میں مکمل کرکے صدر کو پیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے بھی رابطہ کرے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: