Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو وائے 93 ایس اسمارٹ فون لانچ‎

ویوو کمپنی کی جانب سے مڈ رینج اسمارٹ فون وائے 93 ایس متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں 6.2 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے اور اس میں فیس ان لاک فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔فون اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4030 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 1698 یان ہے اور اسے سرخ رنگ کے دو شیڈز میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: