Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال

کراچی...سندھ میں گیس بحران ختم ہوگیا۔ سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال کر دی گئی۔گورنرسندھ عمران اسماعیل گورنرہاوس کے قریب سی این جی اسٹیشن پہنچ گئے اوراپنی موجودگی میں گاڑی میں گیس بھروائی۔ کراچی کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ۔قبل ازیں وزیر پٹرولم غلام سرور خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتے کی رات 8بجے شروع ہوجائے گی۔ گیس بحران پروزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلایا۔ وزیراعظم گیس بحران جاننے کے لئے ایک کمیٹی بنائی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہاکہ کراچی جاو اور یہ مسئلہ حل کریں۔ گورنرسندھ کی موجودگی میں اسٹیک ہولڈرزسے ملاقات کی،جس کے بعد سی این جی سیکٹرکی رات 8 بجے گیس کھول دی گئی۔

شیئر: