Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری اپنی آزادی کے دن گنیں،فواد چوہدری

 اسلام آباد ...وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری پہلے بھی متنازعہ بیانات دے کر3 سال بیرون ملک رہ چکے ہیں۔ احتساب کے نام پر ووٹ ملا ۔احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ اپوزیشن رہنما این آر او چاہتے ہیں جو نہیں دیں گے۔ زرداری حکومت کے 100دن گننے کے بجائے اپنی آزادی کے دن گنےں۔ٹی وی انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہاکہ اندرون سندھ جلسے کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا یہ زرداری صاحب کا تیسرا جلسہ تھا مگر عوامی حمایت نہیں ملی۔ فیصلہ کیا ہے کہ چوروں کو نہیں چھوڑنا۔ پاکستان میں چوری کی سزا اس وقت تک مکمل نہیں ہو گی۔ جب تک زرداری صاحب جیل نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب پریشانی کا شکار ہیں۔ وہ پہلے بھی ایسے بیانات دے کر بیرون ملک رہ چکے ہیں۔ جو معاملات آصف علی زرداری کے ہیں ان میں بچنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو چلانا ہے۔ عمران خان نے نرمی دکھائی اور شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔ شہباز شریف کو خود چاہیئے کہ وہ چیئرمین نہ بنےں۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ذاتی مفادات پر اکٹھے ہوئے۔ ایسے میں ان پارٹیوں کا رہنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قانون کوئی بھی ہو اسے اتفاق رائے سے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزےشن کی حکمت عملی ہے کہ اےوان نہ چلے اور ابھی تک اپوزےشن کامےاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمےں ووٹ احتساب کے نام پر ملا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہےں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپو زےشن کے پاس سےاست کرنے کے لئے کچھ نہےں وہ اپنا چور ن بےچنے کے لئے مختلف بہانے بنا کر اےوان سے چلے جاتے ہےں اور ےہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اداروںکو سےاسی حماےت چاہئے۔ اداروں مےںلوگوں کو حوصلہ اور نظام کو تقوےت دےنے کے لئے سےاسی پارٹےوں کو تعاون کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کام ضےاءالحق نہےںکرسکا وہ زرداری نے کر دےا ۔قوم پوچھتی ہے کہ آپ کو پےسہ لوٹنے کااختےار کس نے دےا ز۔ زرداری نے جس طرح حکومت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔وہ حکومت کے 100 دن گننے کے بجائے اپنے سو دن گنیں۔
 

شیئر: