Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنوشری بیرون ملک جانے کو تیار

بالی وڈاداکارہ تنوشری دتہ  می ٹو مہم کے ذریعے بالی وڈ میں تہلکہ مچانے کےبعد واپس بیرون ملک جانے کو تیار ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق  تنوشری دتہ کئی برس بعد امریکہ سے ہندوستان واپس آئیں اور اب انہوں نےدوبارہ  امریکہ روانہ ہونے کا عندیہ دیاہے۔ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات پر الزام عائد کیاتھا کہ انھیں دس برس قبل فلم کی شوٹنگ کےدوران ہراساں کیاگیا۔ ممبئی پولیس اسٹیشن میں واقعے کیخلاف دس برس بعد رپورٹ درج کی گئی۔می ٹو مہم کے الزامات کے سبب نانا پاٹیکر کومقدمے کی کارروائی کا سامنا ہے جس کےباعث انہیں فلموں سے ہاتھ بھی دھونا پڑے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں