Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار امریکہ ہے، شمالی کوریا

سیئول ۔۔۔امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ۔ شمالی کوریا نے امریکہ کے مخاصمانہ رویے اور پابندیوں کو جوہری مذاکرات میں تعطل کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔امریکہ دھمکیوں  اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے ذریعے جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک نہیں کر پائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کئے لیکن امریکا نے اب  تک ایک بھی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں نے 12 جون کو سنگاپور ملاقات میں جزیرہ نمائے کوریا میں قیام امن کی ضرورت پر تاکید کی تھی ۔ محض10 دن کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی۔

شیئر: