Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدرکا ٹرمپ سے رابطہ

انقرہ ۔۔۔ترک صدر صدر رجب طیب اردگان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پرگفتگو کی۔ شامی بحران پر غور کیا گیا۔ترک ایوان ِ صدر سے جاری بیان  کے مطابق رجب  اردگان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین گزشتہ ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ دوران دو طرفہ معاملات سمیت سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی سمیت شام کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اردگان نے اپنے امریکی ہم منصب کو ترکی کی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے، وائے پی ڈی  سے در پیش سلامتی مسائل  سے آگاہی کرائی۔دونوں سربراہان نے  شام کے حوالے سے کہیں زیادہ موثر رابطے کے قیام کے معاملے میں اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔واضح رہے صدر ِ ترکی نے دریائے فرات  کے مشرقی کنارے  پر فوجی آپریشن کا اشارہ دیا تھا۔

شیئر: