Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کی 84غیر ملکی دوروں پر 2ہزار کروڑکے اخراجات

 حیدرآباد۔۔۔ نریندر مودی نے جب سے ہند کے وزیراعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے تب سے ہی وہ اپنے بیرونی دوروں کو لے کر عوامی زیر بحث رہے۔ وزیراعظم بننے کے بعد وزیر اعظم مودی اب تک 84بیرونی دورے کر چکے ہیں اور ان بیرونی دوروں کا خرچ 2000کروڑ روپے بتایا گیاہے۔ ان دوروں پر ہونے والے اخراجات پر بھی سیاسی قائدین او رعوام نے کئی سوال اٹھائے ہیں۔ گزشتہ دونوں کئی بار دفتر وزیراعظم سے بھی پی ایم کے بیرونی دوروں کی معلومات مانگے جانے پر بھی دینے سے انکار کیا جاتا رہاہے لیکن اب خود مودی حکومت کی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم مودی کے بیرونی دوروں کا خرچ بتاتے ہوئے کہا کہ ان دوروں سے ملک کو 2ہزار کروڑ کا چونا لگ چکا ہے۔ نیوز ویب سائٹ "دی کوئنٹ" کے مطابق مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ کے وی سنگھ نے پارلیمنٹ کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ بیرونی دوروں کے خرچ پر 2ہزار کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔  وزارت کے مطابق اس دورانیہ میں مودی نے 84بیرونی دورے کئے۔ غور طلب  بات یہ ہے کہ اپنے 84دوروں کے دوران مودی نے دنیا کے تمام بڑے رہنماؤں سے ملاقات کر لی ہے ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق صدر باراک اوباما، روسی صدر، چین کے صدر، فرانس کے سابق صدر، اسرائیلی وزیراعظم اور جاپان کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان مملکت اور دیگر شامل ہیں۔ اسی دوران وزیراعظم مودی اپنے مسلسل دوروں کے لئے تنازعات میں بھی گھرے ان میں 2016ء میں نوٹ بندی کے فوری بعد ان کی جانب سے کیا گیا جاپان کا دورہ کافی اہم ہے جس وقت نوٹ بندی کے بعد ملک بھر کے لاکھوں عوام بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر قطار لگا کر کھڑے تھے او رکافی پریشان تھے عین اسی وقت نریندر مودی بیرونی دورے پر نکل گئے تھے۔
 

شیئر: