Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام آدمی پارٹی کا اٹارنی جنرل کی پارلیمنٹ میں طلبی کا مطالبہ

نئی دہلی ۔۔۔  عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے رافیل سودے کے حوالے سے مرکزی حکومت کے خلاف راجیہ سبھا کے چیرمین کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے اٹارنی جنرل کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان سے اس پورے معاملہ میں صفائی مانگی جائے۔سنگھ نے اس مراسلہ میں حکومت نے صرف پارلیمنٹ ہی نہیں بلکہ سپریم کورٹ کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ جب سی اے جی کی کوئی تحقیقاتی رپورٹ  دی ہی نہیں تو حکومت نے سپریم کورٹ سے کیسے کہا کہ ایسی کوئی جانچ رپورٹ ہے۔حکومت کے اٹارنی جنرل نے بھی سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ سر بمہر لفافے میں جوتفصیل دی گئی وہ انہوں نے نہیں پڑھی ہے تو اب انہوں نے تصحیح کا حلف نامہ کیسے دیا؟انہیں اب سربمہر رپورٹ کہاں سے ملی۔کانگریس نے بھی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے سپریم کورٹ میں غلط حقائق پیش کیے ہیں اور عدالت کو گمراہ کیا ہے۔کانگریس لیڈر کپل سبل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ پر خود کو شاباشی تو دے رہی ہے لیکن اس کا کوئی ذکر نہیں کر رہی کہ عدالت نے جس سی اے جی رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنایا ہے وہ رپورٹ نہ پارلیمنٹ میں آئی اور نہ ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو موصول ہوئی ہے۔
 

شیئر: