Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسانوں کو بارش سے نقصان کی تلافی کی یقین دہانی

حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ حکومت نے کسانوں کویقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بے موسم   بارش کی وجہ سے ہونے والے فصلوں کے نقصان کی تلافی کرے گی ۔ سیول سپلائیز کمشنر اکن سبھروال نے کہا کہ سیول سپلائز کارپوریشن کی جانب سے خراب ہونے والی فصلوں کو خریدا جائے گا ۔ انھوں نے جگتیال ‘ نرمل ‘ محبوب نگر ‘ تانڈور ‘ میڑچل ‘ اور منچریال کے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد کی ۔ساتھ ہی انھوںنے کہاکہ سیول سپلائز بھون اس ضمن میں ایک کنٹرول روم قائم کررہا ہے ۔ 
 

شیئر: