Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن اور سرمایہ کاری کیلئے نیا سعودی پروگرام

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بحر احمر اور خلیج عدن کے ساحلی ممالک میں ترقیاتی و سرمایہ کاری منصوبوں اور امن وامان کے استحکام کےلئے نیا پروگرام ترتیب دیدیا۔ اسکی بدولت خطے میں استحکام کا نیا نقشہ ابھرے گا۔ انہوں نے 7ممالک سعودی عرب، مصر ، سوڈان، جیبوتی، سوڈان، صومالیہ اور اردن پر مشتمل نیا بین الاقوامی گروپ قائم کیا ہے۔ اسکا اعلان گزشتہ دنوں ریاض میں 7ایفرو عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ یہ فیصلہ انتہائی نازک اور اہم وقت پر کیا گیا ہے۔ علاقہ بہت سارے سیاسی اور اقتصادی تغیرات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے۔ صورتحال کا تقاضا ہے کہ خطے کے عوام کے لئے مزید امن و استحکام کاا ہتمام ہو۔ 
بحیرہ احمر دنیا کی اہم آبی گزر گاہ ہے۔ نئے گروپ کے قیام کا مقصد خلیج عدن اور بحیرہ احمر کے ساحلی ممالک کے مفادات کا تحفظ ہے۔ یہ کام اس نازک علاقے کے حالات سے ہم آہنگ مشترکہ بین الاقوامی گروپ کے قیام کے ذریعے ہی انجام دیا جاسکتا ہے۔ یہ گروپ قزاقی، اسمگلنگ اور انسانی اسمگلنگ کا سدباب کریگا۔ شریک ممالک کے مفادات کو تحفظ مہیا کریگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: