Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اضم پہاڑ پر 2شہریوں پر آسمانی بجلی گر گئی

مکہ مکرمہ ۔۔ اضم کمشنری کے ماتحت ربوع العین تحصیل کے السدرة قریہ کے پہاڑ پر 2سعودی شہری آسمانی بجلی گرنے سے بے ہوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق السدرة قریئے کے 3باشندے پہاڑ کی چوٹی کی طرف رواں دواں تھے۔ اچانک ان میں سے ایک پر بجلی گری، وہ گرا ۔ ایک ساتھی نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ دیکھنے پر پتہ چلا کہ اس کے سر کا ایک حصہ جلا ہوا ہے۔ فوری طور پر اسے بے ہوشی کے عالم میں اضم اسپتال لیجایا گیا۔ جہاں سے اسے جدہ کے کنگ عبدالعزیز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ السدرة قریہ کے ایک اور باشندے نے بتایا کہ بعد میں متاثرہ شخص کے دونوں ساتھی جائے وقوعہ حادثے کا سبب دریافت کرنے کیلئے پہنچے۔ ان میں سے ایک اپنا سامان جمع کررہا تھا کہ اچانک اس کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جیسا پہلے اسکے ایک ساتھی کے ساتھ پیش آچکا تھا۔ اسے اضم اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ فی الوقت خطرے سے باہر ہے۔

                                           

شیئر: